جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے پر ملزم افتخار الدین پر فرد جرم عائد

آغا افتخار الدین نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی، عدالت نے معافی مسترد کرتے ہوئے انہیں و تحریری جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 12:04

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے پر ملزم افتخار الدین پر فرد جرم عائد
اسلام آباد(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے پر ملزم افتخار الدین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آغا افتخار الدین نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی،عدالت نے معافی مسترد کرتے ہوئے انہیں و تحریری جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ میں اپنے ویڈیو بیان پر شرمندہ ہوں، بطور انسان اور مسلمان میں معافی مانگتا ہوں۔

افتخارالدین کا کہنا تھا کہ اللہ کی عدالت ہے، مجھے وہاں بھی جواب دینا ہے، مجھے ویڈیو کی اپلوڈنگ اور ایڈٹنگ کے بارے علم نہیںت تھا، میں اس حوالے سے معافی مانگتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معافی والا کیس نہیں ہے۔ آپ عدالت سے مذاق نہیں کر سکتے، اس طرح تو ملک کا سارا نظام فیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ مسجد کے منبر پر وہ زبان استعمال کر رہے تھے جو کوئی جاہل آدمی بھی نہیں کر سکتا۔

تا ہم عدالت نے ملزم افتخارالدین پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ خیال رہے کہ ملزم افتخار الدین نے اس سے قبل بھی دھمکی دینے پر عدالت میں وضاحتی بیان جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ افتخار الدین مرزا باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں جس کے سبب انکے دماغ پر برا اثر پڑتا ہے، بعض اوقات ہائپر ہو جاتے ہیں، بے عقلی اور مایوسی والی باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہائیپو ٹنشن اور اس سے ملتی جلتی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ افتخار الدین مرزا گزشتہ انتیس سالوں سے مورگاہ راولپنڈی میں امام گاہ میں پیش امام ہیں،افتخارالدین عمومی طور پر مغرب کی نماز کے بعد اپنے چند طالب علموں سے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے تھے، چودہ جون کو ملزم کی زبان پھسل گئی اس نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور سپریم کورٹ کے بارے میں جو کہا اس پر ندامت ہے، جیسے ہی غلطی کا احساس ہوا سپریم کورٹ معافی نامہ جمع کرایا جسے مسترد کردیا گیا. جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن میں بھی معاف کرنے کا کہا ہے، افتخارالدین مرزا یہ عہد کرتے ہیں وہ مستقبل میں کبھی ایسی بات نہیں کریں گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں