وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہونگی. شیخ رشید احمد

حفیظ شیخ اور ندیم بابر وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے. وفاقی وزیرکا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 اگست 2020 21:11

وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہونگی. شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست ۔2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی جارہی ہیں اورممکن ہے کہ مزید تبدیلیاں ہوں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ اور ندیم بابر وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے.

وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی ہے وہ کس ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اچھے لوگوں پر نظر ہوتی ہے. شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی بھی انسان کا عہدہ ملنے کے بعد پتا چلتا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ موجودہ حالات میں بہتر کام کرسکتے ہیں.

وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں تبدیلی سے متعلق مجھ سے مشاورت نہیں کرتے ہیں‘ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت توقعات ہیں. واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ حزب اختلاف جان لے وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری شخص ہو گا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا عوام کو چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جائے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہو سکی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے مہنگائی ہوئی ہے لیکن عمران خان حالات بہتر کرنا چاہتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کا اسکینڈل آگیا تو عمران خان انہیں معاف نہیں کرے گا وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں