پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

منگل 4 اگست 2020 14:02

پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء) پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد سلیم اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

آپ کی نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این سب میرینز حمزہ اور حرمت (PN Submarines Hamza and Hurmat) ، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر اور نویں آگزیلری اور مائن ہنٹنگ اسکواڈرن (9th Auxiliary and Mine Hunting Squadron) کی کمانڈ شامل ہے۔ آپ کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں کمانڈر سب میرینز کے سینئر اسٹاف آفیسر (آپریشنز) اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز (Director Naval Operational Plans) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف بھی فرائض سرانجام دیئے۔ ریئرایڈمرل محمد سلیم بھارت میں پاکستان کے نیول اتاشی کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ترقی پانے کے بعد ایڈمرل کو ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمدسلیم کوستارہِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں