مفتی تقی عثمانی کی پیر عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

بدھ 5 اگست 2020 18:45

مفتی تقی عثمانی کی پیر عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے  اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) نامورعالم دین مفتی تقی عثمانی نے جامعہ دارالعلوم ذکریہ ترنول میں پیر عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیر عزیز الرحمان ہزاروی نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی، ان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال کے بعد یہ خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پیر عزیز الرحمان ہزاروی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں