ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد20ہزار سے بھی کم رہ گئی
90فیصد مریض صحت یاب ہوئے‘مجموعی طور پر 6ہزار35افراد ہلاک ہوئے. سرکاری رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اگست 2020 12:56
(جاری ہے)
اس عالمی وبا کا آغاز گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘وبا نے نہ صرف پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ دنیا کی صورتحال، لوگوں کا رہن سہن، معاشی معاملات اور یوں کہیں کہ سب کچھ بدل کر رکھ دیا. اگر خطے کی بات کریں تو پاکستان میں یہ وبا دیگر پڑوسی ممالک کے مقابلے میں دیر سے آئی اور یہاں فروری کے آخر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ یہاں اس وائرس سے بہتری کی جانب جانے کی صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے رواں ماہ کی بات کی جائے تو ابتدا کے 5 روز میں عید گزرنے کے باوجود کیسز کی صورتحال میں گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے بہتر ہے‘آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس مزید 276 افراد کو متاثر اور 5 افراد کی جان لے لیا سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 847 ہوگئی اس کے علاوہ 5 افراد بھی 24 گھنٹوں میں انتقال کرگئے جس سے مجموعی اموات 2 ہزار 162 تک جاپہنچیں. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 19 افراد وائرس سے متاثر ہوئے‘سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 19 تھی، جس سے مجموعی کیسز 15 ہزار 141 تک پہنچ گئے. ملک میں کم متاثر علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں مزید 16 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان 16 نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 234 تک پہنچ گئی. آزاد کشمیر جو اب تک اس وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے وہاں نئے کیسز میں 11 کا اضافہ ہوا اعداد و شمار کے مطابق 16 نئے کیسز کے سامنے آںے کے بعد وہاں اب تک کے مجموعی کیسز 2 ہزار 116 تک پہنچ گئی. ملک میں نئے کیسز کے سامنے آنے کے باوجود صحت یاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے‘گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1 ہزار 772 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 58 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 90 فیصد ہے. دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعور بیداری مہم کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے’وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، وفاقی وزرافخرامام،اعجازشاہ اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکت کی، اجلاس میں صوبوں کی این سی اوسی کوکورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاﺅ میں واضح کمی آئی ہے، عوامی سطح پرایس اوپیزپر عملدرآمد میں کمی آئی ہے. وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ ملک سے کورونا وائرس کا مکمل طورپرخاتمہ نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، عوامی مقامات پر ماسک، سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں’اسد عمر نے کہا کہ کوروناکیسزبڑھنے پر حکومت نے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، 31جون سے قبل اسپتالوں کو 2150 آکسیجن بیڈزفراہمی کافیصلہ ہوا اور صوبوں سے مشاورت کے بعد 2850 آکسیجن بیڈزفراہمی کا آغازکیاہے. انہوں نے بتایا کہ ملکی ہسپتالوں کوتاحال 2608 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں، آزادکشمیر 80، بلوچستان کو264 آکسیجن بیڈز، گلگت بلتستان کو100، خیبرپختونخواکو 400 آکسیجن بیڈزفراہم کر دیے ہیں. اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب کو787، سندھ کو 351 ، اسلام آباد کے ہسپتالوں کو 626 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب،سندھ،کے پی کومزید 242 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے، سندھ215، پنجاب 17، کے پی کو 10 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جائیں گے‘این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافہ روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم تیزکرنے اور کوروناپھیلاﺅروکنے کیلئے بڑے پیمانے پرعوامی شعوربیداری مہم کے آغازکا فیصلہ کیا.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی