حکومت نے ملک بھرمیںکورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،

ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے، تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 6 اگست 2020 23:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھرمیںکورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے، تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز کھول دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 10 اگست سے جمز، تھیٹرز اور سینما ہالز کو بھی کھول دیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریاز کیلئے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے جبکہ کبڈی، کشتی اور رگبی کے علاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھنے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔ تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جا سکتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ میٹرو بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایکسپو ہالز اور بیوٹی پارلرز 10 اگست سے کھولے جا رہے ہیں جبکہ مزارات کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ تاہم صوبائی انتظامیہ سے عرس کی اجازت لینا ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو معلومات زندگی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بھی کی کہ جن ممالک میں کورونا ختم ہوا، وہاں دوبارہ کیسز سامنے آئے، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، احتیاط لازمی کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی بھی اجازت ہوگی۔ ریلوے اور ایئر لائن فری آپریٹ کرسکیں گے۔ ریلوے اور ایئر لائن میں سیٹیں چھوڑنے کی بندش ستمبر کے آخر تک برقرار ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ 14 اگست کے لیے خصوصی احکامات جاری ہوں گے۔

محرم سے متعلق علمائے کرام کے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائی جاچکی ہیں۔ عوام کے تعاون سے صورتحال کنٹرول میں آئی۔ یکم اکتوبر سے مسافر جہازوں میں نارمل سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ایران میں گزشتہ 2ہفتوں سے کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 50ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے، ہلاکتیں زیادہ ہورہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں