ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کرنا پاکستان کی مجبوری ہے،شاہ محمود

ترامیم کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کردار کا اعتراف کرتا ہوں، کاش دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ایسا ہی رویہ دکھاتیں جو دو بڑی جماعتوں نے دکھایا، مشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 اگست 2020 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کرنا پاکستان کی مجبوری ہے،ترامیم کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کردار کا اعتراف کرتا ہوں، کاش دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ایسا ہی رویہ دکھاتیں جو دو بڑی جماعتوں نے دکھایا ۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،دونوں بڑی جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،ایف اے ٹی ایف کی شرائط پہ عمل کرنا پاکستان کی مجبوری ہے ،پاکستان کا گرے لسٹ میں ہونا ورثے میں ملا ،بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا تھا۔

انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے آخری اجلاس میں عالمی برادری نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا لیکن انہیں پاکستان سے کچھ مزید ترامیم درکار تھیں ،ترامیم کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کردار کا اعتراف کرتا ہوں ،آپ نے یہ حکومت کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاش دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ایسا ہی رویہ دکھاتیں جو دو بڑی جماعتوں نے دکھایا ،حکومتیں مسئلہ کشمیر پہ ہمیشہ یکسوئی دکھاتی رہی ہیں ،متفقہ قرارداد کی منظوری کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے خاص پیغام تھا ،اظہار پہ کوئی پابندی نہیں ہے ان دو معاملات پہ کاروائی پہ ہم آہنگی تھی ،اس کے بعد جو قائدین بات کرنا چاہتے وہ کر سکتے تھے ،بل کو اسٹریم رول نہیں لیا گیا ،گھنٹوں ایک ایک جملے پہ مشاورت کی گئی ،جن شقوں پہ اتفاق رائے نہیں تھا وہ پیدا کیا ،ہم نے اتفا رائے کیا اسٹریم رول تب ہوتا اگر اپنا فیصلہ اپوزیشن پہ مسلط کرتے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں