کوئٹہ پر اتنے سانحے گزرے ہیں کہ دل پاش پاش ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

ہفتہ 8 اگست 2020 17:54

کوئٹہ پر اتنے سانحے گزرے ہیں کہ دل پاش پاش ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ پر اتنے سانحے گزرے ہیں کہ دل پاش پاش ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوئٹہ سانحہ کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ چار سال قبل آج کے دن وکلاً پر جو قیامت گزری اس کی کوئی مثال نہیں، وکلاء کی بہت بڑی تعداد شہید ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معذور ہونیوالوں کی تعداد تو اس سے بھی زیادہ ہے، خدا ہمیں ایسے سانحات سے محفوظ رکھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں