(ن ) لیگ دور میں مسئلہ کشمیر کی بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے،شبلی فرار

جس موثر اور مدلل انداز سے وزیراعظم کشمیریو ں کی دنیا میں وکالت کر رہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی،ٹوئٹ

ہفتہ 8 اگست 2020 22:00

(ن ) لیگ  دور میں مسئلہ کشمیر کی بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے،شبلی فرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ (ن ) لیگ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہو ںنے Yکہاکہ آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے گزشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔شبلی فراز نے مزید کہاکہ جس موثر اور مدلل انداز سے وزیراعظم عمران خان کشمیریو ں کی دنیا میں وکالت کر رہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں