عراق،شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنیکی سازشیں ناکام بنادیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

مذہب اور مسلک کے نام پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے،موجودہ حالات میں اتحاد، اتفاق وقت کی ضرورت ہے اور تمام مسالک کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے،پیر نور الحق قادری کا عشق رسول اور اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے لبنان کا واقعہ چھوٹا نہیںموجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہو نا ہو گا،ہمارے اعمال کی کوئی اہمیت نہیں جب تک ان میں محبت رسول شامل نہ ہو۔مفتی گلزار نعیمی،مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف حسین واحدی ،مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی و دیگر کا خطاب

ہفتہ 8 اگست 2020 22:07

عراق،شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنیکی سازشیں ناکام بنادیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ملک میں مذہب اور مسلک کے نام پر فساد پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ،پاکستان میں عراق ،شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی تاہم انہیںناکام بنا دیا گیا ہے ،پیغام پاکستان کے بیانیے سے ملک مضبوط ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام عشق رسول اور اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں علامہ عارف حسین واحدی، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری ، مفتی گلزارِ نعیمی ودیگر علماکرام نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی نے کہاکہ عشقِ رسول ایک مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتاہے ہمیں عشق رسول اور محبت کے ساتھ بڑھنا ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے اعمال کی کوئی اہمیت نہیں جب تک ان میں محبت رسول شامل نہ ہو انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہم فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیںامت مسلمہ تفریق کی وجہ سے روز بروز کمزور ہو رہی ہے انہوںنے کہاکہ استعماری طاقتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اسرائیل فلسطین میں ظلم کر رہا ہے لبنان کا واقعہ چھوٹا نہیںموجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہو نا ہو گاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے آپ سے ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور صبر واستقامت کا درس ملتا ہے انہوںنے کہاکہ ہم سب متحد ہیں فرقہ واریت کے خلاف ہیں پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے علامہ عارف حسین واحدی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم سے پہلے اتحاد امت کانفرنس اچھا اقدام ہے ہمیں اختلاف کے بجائے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے انہوںنے کہاکہ نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے آپ نے بھائی چارے اور صبر واستقامت کا درس دیا ہمیں مسالک میں تقسیم ہونے کے بجائے متحد ہونا ہو گا ہم متحد ہو کر استعمار کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیںانہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ہمیں دنیا کے ہر مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے اورپیغام پاکستان کو فرد فرد تک پہنچانا چاہیے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اورملک کی تعمیر وترقی اور تحفظ کے لئے ہمیں ایک ہونا ہو گاانہوںنے کہاکہ ایک سازش کے تحت ہمیں آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ملک میں تفرقہ بازی کو ہوا دی جا رہی ہے ہمیں ا ن سازشی عناصر سے خبردار رہنا ہوگا اور تفرقہ بازی سے بچنا ہے انہوں نے کہاکہ جو قومیں تفرقوں میں پڑ جائیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد اچھا اقدام تسلسل جاری رہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، اتفاق وقت کی ضرورت ہے اور تمام مسالک کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے انہوںنے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ اتحاد و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جن کو ناکام بنایا گیا ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم کسی کو مذہب، مسلک کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں