عثمان ڈار کی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

ٹائیگرز فورس ڈے اور ملک گیر شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

ہفتہ 8 اگست 2020 22:11

عثمان ڈار کی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی ۔ ٹائیگرز فورس ڈے اور ملک گیر شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس کے رضاکار آج تاریخی شجرکاری کریں گے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ماحولیات کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی ایجنڈے کے بنیادی اجزائ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں