نئی گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے نئی گیج ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 8 اگست 2020 23:02

نئی گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے نئی گیج ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے نئی گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے نئی گیج ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا ہے جس سے ضلع دادو کے 12گائوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دادو میں آ فت میں گھرے لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں کے لئے موٹر کشتیوں کے ساتھ آرمی انجینئرز اور فوجی طبی ٹیموں سمیت فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں