وزیر دفاع پرویز خٹک کی سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 8 اگست 2020 23:04

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ کی وفات پر تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العائش کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے محمد بن عبد اللہ العائش پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں عزت و احترام کا رشتہ ہے۔ مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں