پاکستان نے مؤخر ادائیگی پر تیل کیلئے سعودی عرب کو درخواست دے دی

سعودی عرب سے سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا، مئوخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا معاہدہ ایک سال کیلئے لیکن قابل توسیع تھا، سعودی حکومت پاکستان کی درخواست پرغور کررہی ہے۔ وزارت خزانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 20:28

پاکستان نے مؤخر ادائیگی پر تیل کیلئے سعودی عرب کو درخواست دے دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) پاکستان نے مئوخرادائیگی پرتیل کی سہولت کیلئے سعودی عرب کو درخواست دے دی، سعودی عرب سے سالانہ3.2 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدہ ایک سال کیلئے لیکن قابل توسیع تھا، سعودی حکومت پاکستان کی درخواست پرغور کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے مئوخر ادائیگی پر تیل کی خریداری کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان نے مئوخرادائیگی پرتیل کی سہولت کیلئے سعودی عرب کو درخواست دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تیل مئوخر ادائیگی پر سہولت کے معاہدے کا پہلا سال 9 جولائی 2020ء کو مکمل ہوا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ3.2 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا۔ یہ معاہدہ ایک سال کیلئے لیکن قابل توسیع تھا۔ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم بھی واپس کردی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت معاہدے میں توسیع کیلئے درخواست دی ہے جس پر سعودی حکومت غور کررہی ہے۔ اسی طرح  واضح رہے پاکستان نے عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا ہے۔ کیونکہ سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ڈیڑھ سال قبل قرضہ لیا تھا۔

جس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ  سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے دیرینہ دوست چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو اکتوبر 2018ء میں 3 سال کیلئے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں ڈیڑھ سال قبل 3.2 ارب ڈالر رقم نقد اور مئوخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔ جس میں ڈیڑھ سال قبل 3.2 ارب ڈالر رقم نقد اور مئوخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں