وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا

پی آئی او شاہیرہ شاہد ، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد طارق خان، ڈی جی ریڈیو امبرین جان اور کنٹرولر پی ٹی وی کترینہ حسین نے بھی پودے لگائے

پیر 10 اگست 2020 00:50

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے باہر پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پی آئی ڈی کے باہر ایروکیرا کا پودا لگایا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) شاہیرہ شاہد نے پائن کا پودا لگایا جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس آٰف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد طارق خان، ڈی جی ریڈیو امبرین جان اور کنٹرولر پی ٹی وی کترینہ حسین نے بھی پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں