ایم ایل ون ایک انقلابی منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان ریلوے کے پورے ڈھانچے کی بحالی ہوگی

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی پی ٹی وی سے گفتگو

پیر 10 اگست 2020 00:50

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ایک انقلابی منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان ریلوے کے پورے ڈھانچے کی بحالی ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کراس فری ٹریک ہوگا اور کراچی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی کے سفر کے وقت کو کم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریلوے حادثات کو کم کرنے کے لئے بھی ایم ایل ون منصوبہ اہم ہے، اس منصوبے پر ڈیڑھ لاکھ افراد کام کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم سود کا قرض لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں