(ن) لیگ کا نعرہ ایک چوری اوپر سے سینہ زور ی ہونا چاہئے،زلفی بخاری

منگل 11 اگست 2020 23:36

(ن) لیگ کا نعرہ ایک چوری اوپر سے سینہ زور ی ہونا چاہئے،زلفی بخاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا نعرہ ایک چوری اوپر سے سینہ زور ی ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ غصیلی تقریریں اور اخلاقیات کی باتیں صاف کردار کے حامل لوگوں کو زیب دیتی ہیں نہ کہ دنیا کے نامور چوروں کو۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں احتساب کے لئے بلایا گیا تو انہوں نے پتھرمارنے کے لیے ہجوم کی خدمات حاصل کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں