قومی اسمبلی نے نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیمی) بل 2020ء سمیت 3 بلز کی منظور دے دی

بدھ 12 اگست 2020 13:11

قومی اسمبلی نے نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیمی) بل 2020ء سمیت 3 بلز کی منظور دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) قومی اسمبلی نے نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیمی) بل 2020ء سمیت 3 مختلف بلز کی منظور دے دی۔ بدھ کو وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے شراکت داری محدود ذمہ داری (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد وزیر قانون نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

وزیر قانون نے کمپنیات (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔ وزیر قانون نے نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں منظوری کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی اور اس کی شق دو میں ترمیم بھی منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعد ازاں بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے علاقہ دارالحکومت ٹرسٹ بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی اور ایوان نے بل منظور کرلیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ایوان نے متفقہ طور پر انسداد دہشتگردی سمیت دیگر قوانین منظور کرکے ثابت کیا کہ پاکستان کی بات ہوتی ہے تو وہاں سب ایک ہیں۔ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں