قومی اسمبلی نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھے اور پڑھے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

بدھ 12 اگست 2020 13:11

قومی اسمبلی نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھے اور پڑھے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) قومی اسمبلی نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھے اور پڑھے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اس ایوان نے ایک ماہ قبل ایک تاریخ ساز قرارداد منظور کی تھی کہ رسول اکرم ﷺ کے نام کے ساتھ درسی کتب میں خاتم النبیین لکھا جائے۔

(جاری ہے)

ہمارے ایک رکن مجاہد خان نے تجویز دی کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری دستاویزات میں بھی حضرت محمد ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے تاکہ فتنہ قادیانیت کا رد ہو۔ اس پر پورے ایوان نے اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے قرارداد پیش کرنی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے۔ ایوان نے قرارداد کی متفقہ منظور دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں