بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے بانی رکن شفیع محمد میمن کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 12 اگست 2020 13:46

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے بانی رکن شفیع محمد میمن کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی رکن شفیع محمد میمن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایڈووکیٹ رضوانہ میمن سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔شفیع محمد میمن شکارپور سندھ میں پارٹی کے سینئر کارکن تھے ،بلاول بھٹو زرداری نے شفیع محمد میمن مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں