وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی نائب وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردی کے خلاف جاری تعاون پر گفتگو

بدھ 12 اگست 2020 13:46

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی نائب وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردی کے خلاف جاری تعاون پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ہیل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ڈیوڈ ہیل اور شاہ محمود قریشی نے گفتگو کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون، علاقائی استحکام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ کی تعمیری بات چیت ہوئی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے علاقائی استحکام اور معاشی نمو کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کی گفتگو کے دوران دہشت گرد و انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں