حکومت پتہ نہیں کون چلا رہا ہے ،نیب عمران خان چلا رہے ہیں،جاوید لطیف

نوازشریف آپریشن کے بعد اگلی پرواز سے پاکستان آئیں گے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2020 13:46

حکومت پتہ نہیں کون چلا رہا ہے ،نیب عمران خان چلا رہے ہیں،جاوید لطیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ حکومت پتہ نہیں کون چلا رہا ہے ًتاہم نیب عمران خان چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نیب کا نوٹس بھی ہم نے کیا کیا اپنی گاڑی پر حملہ بھی ہم نے خود کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف آپریشن کے بعد اگلی پرواز سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے جلد آئیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کارکنوں پر کیمیکل اسپرے کیا گیا،کیا اس وقت کوئی مشتعل تھا، کیمیکل اسپرے سے وہاں لوگوں کی جلد جل گئی۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ کیا مسلم لیگ نون کے کارکن اپنے لیڈروں پر پتھرائو کررہے تھی 20کروڑ عوام کو حکومت سے تحفظ دیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں