پی آئی اے کا فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان

فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی، ترجمان

بدھ 12 اگست 2020 13:48

پی آئی اے کا فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) قومی ائیر لائن (پی آئی ای) نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد اور پیرس کے درمیان 4 پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 16 اور 30 اگست کو اسلام آباد سے جبکہ 15 اور 29 اگست کو پیرس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں