معاشی دہشتگردی کی تعریف اینٹی منی لانڈرنگ کے بل میں تبدیل کردی گئی، بل کا مقصد بلیک اکانومی کو ر وکنا تھا ، نوید قمر

ہم چاہ رہے ہیں ملک میں بے نامی ٹرانزکشن بند ہو،اگر کوئی شخص دوسرے کے نام پر کاروبار کر رہا ہے تو سلسلہ بند ہونا چاہئے،قانونی طور پر بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 12 اگست 2020 14:13

معاشی دہشتگردی کی تعریف اینٹی منی لانڈرنگ کے بل میں تبدیل کردی گئی، بل کا مقصد بلیک اکانومی کو ر وکنا تھا ، نوید قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ معاشی دہشتگردی کی تعریف اینٹی منی لانڈرنگ کے بل میں تبدیل کردی گئی ،اینٹی منی لانڈرنگ بل کا مقصد بلیک اکانومی کو روکنا تھا،ہم چاہ رہے ہیں ملک میں بے نامی ٹرانزکشن بند ہو،اگر کوئی شخص دوسرے کے نام پر کاروبار کر رہا ہے تو سلسلہ بند ہونا چاہئے،قانونی طور پر بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا تو پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معاشی دہشت گردی کی تعریف اینٹی منی لانڈرنگ کے بل میں تبدیل کردی گئی ہے،اینٹی منی لانڈرنگ بل کا مقصد بلیک اکانومی کو روکنا تھا، بل میں تو جیولرز کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گاہک کی تفصیلات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اینٹی منی لانڈرنگ بل پر مشاورت کی گئی ،ہم چاہ رہے ہیں کہ ملک میں بے نامی ٹرانزکشن بند ہو،اگر کوئی شخص دوسرے کے نام پر کاروبار کر رہا ہے تو یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ انعامی بانڈز کو نام سے رجسٹر کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ قانونی طور پر بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اضافی قانون سازی کا نقصان اپنے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتا ہے،بلڈوزنگ سے اچھے قوانین نہیں بنتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں