نبی آخر الزماں ؐکے نام کیساتھ سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی

بدھ 12 اگست 2020 14:13

نبی آخر الزماں ؐکے نام کیساتھ سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) قومی اسمبلی نے نبی آخر الزماں ؐکے نام کیساتھ سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین ؐلازمی لکھنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔ بدھ کو قرارداد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔

(جاری ہے)

پہلے منظور کی گئی قرارداد میں صرف سرکاری کتابوں میں لفظ خاتم النبین ؐلکھنے کا کہا گیا تھا ۔ بدھ کو متفقہ قرارداد میں غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین ؐلکھا جائیگا ۔قرارداد میں شعر ’’کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں ،یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں‘‘۔ بھی لکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں