قومی اسمبلی نے بانی پاکستان کی گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کی تقریر کو نصاب کا حصہ بنانے کی قراداد منظور کرلی

بدھ 12 اگست 2020 14:13

قومی اسمبلی نے بانی پاکستان کی گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کی تقریر کو نصاب کا حصہ بنانے کی قراداد منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) قومی اسمبلی نے بانی پاکستان کی گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کی تقریر کو نصاب کا حصہ بنانے کی قراداد منظور کرلی۔ بدھ کو قرارداد مسلم لیگ (ن )رکن ڈاکٹر درشن نے پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہاگیاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی میں تقریر کی، تقریر کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔قرارداد کے مطابق نئی نسل کو قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال سے روشناس کروایا جانا چاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں