کراچی حیدر آباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایاگیا ہے چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی ، مراد سعید

پانچ بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کررہے ہیں،یہ منصوبے سندھ ،بلوچستان جنوبی پنجاب کے ہیں، وفاقی وزیر

بدھ 12 اگست 2020 14:15

کراچی حیدر آباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایاگیا ہے چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی ، مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایاگیا ہے چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی ، پانچ بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کررہے ہیں،یہ منصوبے سندھ ،بلوچستان جنوبی پنجاب کے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ ایم ایل ون کے بارے میں ایک نیا کلچر شروع ہوا ہے،کہا جاتا کہ نیا پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں حکومت نے اس کے بارے میں سوچا تھا، ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک ہے، اس منصوبے کی ایک ہفتہ قبل حکومت نے منظوری دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سندھ کو خوش خبری دیتا ہوں کہ اس سال سکھر حیدآباد موٹر وے کا کام شروع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی حیدآباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ دیر چترال کو سی پیک کا حصہ بنانے کا مطالبہ ہوتا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبے سندھ ،بلوچستان جنوبی پنجاب کے ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ کراچی چمن کوئٹہ کی شاہراہ کو منظور کرالیا گیا ہے، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا منصوبہ ہے، کوہاٹ سے ڈی آئی خان سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں