رواں سال 14 اگست ایسے موقع پر آرہا ہے جب دنیاکو گزشتہ صدی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، اس بحران سے جس طرح پاکستان نبرد آزما ہوا وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے،

پاکستان بھرکے لوگوں کا یوم آزادی کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے،پاکستانی قوم متحد ہوکر ہر مشکل صورتحال کا مقابلہ کرسکتی ہے،اسد عمر کا یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں اظہار

جمعرات 13 اگست 2020 14:06

رواں سال 14 اگست ایسے موقع پر آرہا ہے جب دنیاکو گزشتہ صدی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، اس بحران سے جس طرح پاکستان نبرد آزما ہوا وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام حصوں اور علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا یوم آزادی کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 14 اگست ایسے موقع پر آرہا ہے جب دنیا نے گزشتہ صدی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بحران سے جس طرح پاکستان نبرد آزما ہوا وہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بھی کرچکے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک پاکستان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ صورتحال اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر ہر مشکل صورتحال کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں