حیدرآباد۔سکھر موٹر وے سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت مکمل ہوگی

کمزور طبقے کو اٹھانا، عام لوگوں کو سہولت دینا اور لوگوں کا احساس رکھنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

جمعرات 13 اگست 2020 15:32

حیدرآباد۔سکھر موٹر وے سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت مکمل ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مستحقین کی سہولت کے لئے پناہ گاہوں کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، حکومت نے موٹر وے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے،کمزور طبقے کو اٹھانا، عام لوگوں کو سہولت دینا اور لوگوں کا احساس رکھنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حیدرآباد۔

سکھر موٹر وے سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت مکمل ہوگی ،رواں سال سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت 5بڑے منصوبوں پر کا م شروع ہو گا جبکہ اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں پولیس کی کارکردگی کے اعتراب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو حوراک فراہم کرنا فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے، جس طرح موٹروے پولیس اور پوسٹل سروسسز شہریوں کی خدمت اور ان کا احساس رکھ رہے ہیں یہ بھی فلاحی ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عریب اور نادار لوگوں کے لئے شلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تقریبا25لاکھ لوگ فلاحی ریاست کے مہمان بنے ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے بہترین حوراک اور رہائش دستیاب ہیں اور یہ پروگرام بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی قدرتی نشوونما اور صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مستحق حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو سہ ماہی وظائف دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کہاہے کہ حکومت نے موٹر وے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے جبکہ موٹر وے پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد۔سکھر موٹر وے سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت مکمل ہوگی اورہر منصوبے کے پی سی ون میں موٹر وے پولیس کی ضروریات کو بھی شامل کیاجائیگا۔مراد سعید نے کہا کہ کورونا صورتحال میں غریب طبقے کو ریلیف دینا اہم چیلنج تھا۔اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے کورونا صورتحال میں نمایاںکمی آئی ہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ رواں سال سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت 5بڑے منصوبوں پر کا م شروع ہو گا جبکہ اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

مراد سعیدنے کہا کہ فلاحی ریاست کی بنیاد احساس اور رحم ہے،مستحقین کی سہولت کیلئے پناہ گاہوں کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کمزور طبقے کو اٹھانا اور عام لوگوں کو سہولت دینا اور ان کا احساس رکھنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،شہریوں کی مدد کرنا اور ان کی امانتیں واپس کرنا فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس احساس کو زندہ رکھنا ہم سب کا عزم ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں اور پاکستان کو اٹھانا ہے،ہمارا ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں