سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کو بھرپور ترجیح دی جائے گی ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر

جمعرات 13 اگست 2020 16:42

سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کو بھرپور ترجیح دی جائے گی ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ سی پیک کے سفر میں ہم جوں جوں آگے بڑھتے جائیں گے صنعتی تعاون میں اضافہ ہوتا جائے گا ، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے دونوں شعبوں کو بھرپور ترجیح دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زراعت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دونوں شعبوں کے لئے سی پیک فریم ورک کے تحت نئے مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں،گوادر انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کو سی پیک کی ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ گوادر انفراسٹرکچر میں پاک چین ہسپتال اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے مرکز کا سنگ بنیاد شامل ہے ، ثور ڈیم سے گوادر شہر کو 5 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا فیز 1 مکمل ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صنعتی تعاون کے تحت ، فیصل آباد میں پہلے سی پیک اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا گیا تھا ،ڈھابیجی ، سندھ اور رشکئی خیبر پختونخوا کے خصوصی معاشی زون کے قیام کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں