کراچی کے عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے‘تنہا نہیں چھوڑیں گے. عمران خان
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات وزیراعظم سے ملاقات
میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2020 18:44
(جاری ہے)
ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی گورنرسندھ نے لکھا کہ سندھ میں بارشوں کی بات کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جہاں وزیراعظم نے این ڈی ای ایم اے، ایف ڈبلیو او کی تعریف کی جنہوں نے مختصر وقت میں بہترین کام کیا. ان کے مطابق وزیراعظم کو کے الیکٹرک کے مسائل پر بھی بریفنگ دی جبکہ عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا خیال رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب رواں ہفتے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں ابتر صورتحال، لوڈشیڈنگ کے مسائل، نالوں کی صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھایہی نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ نے کراچی میں مدد کے لیے وفاقی حکام کے آنے کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا تھا. وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان نے کہا تھا کہ انہوں نے کراچی کے مختلف شہری اور دیگر مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی ہے اور وفاقی حکومت کا صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کا کوئی ادارہ نہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کی خراب صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام دستیاب قانونی اور آئینی آپشنز پر غور کر رہی ہے، کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے، کوئی بھی ملک اپنے میٹروپولیٹن شہر کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا. انہوں نے بتایا تھا کہ کراچی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کر سکتا لیکن جلد فیصلہ ہوگا یاد رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت مختلف مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں نالوں اور علاقوں کی صفائی نہ ہونے کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی. یہی نہیں بلکہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال بھی بدتر ہوگئی ہے اور شہر میں کئی علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر آج کی سماعت میں بھی سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا یہ بھی یاد رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کریں. جس پر کراچی میں این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے 3 بڑے نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی کراچی کی صفائی اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے تمام نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے کو سونپ دیا تھا.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرسٹرسلطان سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت 30اپریل تک ملتوی
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے مزیدم شکلات،ایاٹا نے واجب الاداادائیگی کا مطالبہ کردیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا