سکھر موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہو گی،

آئندہ موٹروے کے ہر پی سی ون میں موٹروے پولیس کے ضروریات کا خیال رکھیں گے، پچھلے دو سال کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیسM-3 (لاہور۔عبدالحکیم)،M-5 (ملتان۔سکھر)،N-55 (سہیون۔رتوڈیرو)، E-35 (حویلیاں۔تھاکوٹ)، سوات ایکسپریس وے تعینات ہوئی وفاقی وزیر مراد سعید کا ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں موٹروے پولیس کی 2سالہ کارکردگی جائزہ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 13 اگست 2020 20:27

سکھر موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہو گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سکھر موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہو گی، آئندہ موٹروے کے ہر پی سی ون میں موٹروے پولیس کے ضروریات کا خیال رکھیں گے، پچھلے دو سال کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیسM-3 (لاہور۔عبدالحکیم)،M-5 (ملتان۔سکھر)،N-55 (سہیون۔

رتوڈیرو)، E-35 (حویلیاں۔تھاکوٹ)، سوات ایکسپریس وے تعینات ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی گزشتہ 2سالہ کارکردگی جائزہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیّد کلیم امام، ریجنل کمانڈرز، زونل کمانڈرز، سیکٹر کمانڈرز کے علاوہ، وزارت مواصلات، این ایچ اے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام، سینئر پولیس افسران اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ملک بھر کے موٹرویز پر 1122کی سروس کوفعال کریں گے، غریب طبقے کی فلاح کے فیصلوں سے کورونا کو شکست دینے میں مدد ملی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے کہا کہ موٹروے پولیس ادارے کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔جس نے اپنے کارکرگی کے معیار کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کرپشن فری محکمہ جا ت میں سے ایک کرپشن فری محکمہ ہے جو 4148کلومیٹر کی شاہراہیں اور موٹرویز پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا بنیادی نصب العین قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کی روانی کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی حفاظت و بروقت معاونت کرناہے اور کسی بھی مشکل کی صورتحال میں مسافروں کی فوری مدد اور روڈ سیفٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قانون کا نفاذ ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارہ نے کم ترین افرادی قوت کے ساتھ بھی بہترین قومی خدمات کو ممکن بنایا۔عوام میں ٹریفک کے شعوراور آگا ہی کیلئے تربیت کا مربوط نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ شرح حادثات میں کمی کو ممکن بنایا جا سکے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہرات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ،ہیلپ لائن 130، ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی، سفری راہنمائی اور شکایات کا پورٹیل، FM-95ریڈیو اور موبائل ایجوکیشن یونٹ جیسی خدمات بھی مہیاکر رہا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پچھلے دو سال کے عرصہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 21,5,02,971 افراد کو ٹکٹس جاری کئے جبکہ 1684324 افراد کو مدد فراہم کی 155گمشدہ بچوں کو خاندان کے حوالے کیا،108 چوری شدہ گاڑیوں کا بازیاب کیا،115 غیر قانونی اسلحہ برآمد کی،564کلوگرام منشیات برآمدگی کے ساتھ 3036000 روپے مالیت کی اشیاء ورثاء کو پہنچائیں۔

اسی دوران مسائل کے تناظر میں چند اہم اقدامات کئے گئے جن کی بدولت ادارے میں مثبت تبدیلیا ں رونما ہوئیں۔ ان میں سرفہرست 2228 افسران کی بھرتی، 5197 افسران کی ترقی، روڈ سیفٹی کے قوانین2007 میں ترامیم، NHMP کی بطور مجاز اتھارٹی تقریری، شیڈول 12میں درج سزاؤں میں اضافہ، بلک ایس ایم ایس سروس کا آغاز، فلیٹ مینجمنٹ سسٹم کا قیام، اسمارٹ فون اپلیکشن کا اجرائ اور پاکستان کا پہلا ایچ ٹی وی سیمولیٹر شامل ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قومی شجرکاری مہم کے دوان 269222پودے لگائے۔ تقریب سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے شجر کاری مہم کے تحت ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔تقریب کے آخر میں انہوں نے موٹروے پولیس کے بہترین کاکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقیسم کئے۔ بعدا زاں انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری مواصلات ظفر حسن کو یادگار ی شیلڈ پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں