وفاقی وزیر غلام سرور خان نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قومی پرچم لہرایا ، جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا

،لاکھوں قربانیوں کے بعد ہم نے یہ وطن حاصل کیا،پاکستان کو اپنا سمجھنا ہو گا، پاکستان کو اپنایت دینی ہو گی، غلام سرور خان

جمعہ 14 اگست 2020 22:32

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قومی پرچم لہرایا ، جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قومی پرچم لہرایا ۔ جمعہ کو نیو اسلام اباد ائیرپورٹ پر یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ائیرپورٹ پر پرچم لہرایا،وفاقی وزیر نے ائیرپورٹ پر جشن آزادی کاکیک بھی کاٹا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورنے اہلیان وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے 73 سال پہلے ہمیں یہ وطن انمول تحفہ کے طور پر عطا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم اور مسلم لیگ کی لیڈر شپ کے تحت تحریک پاکستان چلائی ۔انہوںنے کہاکہ لاکھوں قربانیوں کے بعد ہم نے یہ وطن حاصل کیا،پاکستان کو اپنا سمجھنا ہو گا، پاکستان کو اپنایت دینی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ ملک میری آنے والے نسلوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔غلام سرور نے کہاکہ ہم نے اس ملک کو محفوظ تر بنانا ہے۔ غلام سرور نے کہاکہ حالیہ انتخابی مہم میں نوجوانوں میں ایک جوش ولولہ تھا۔غلام سرور نے کہاکہ یہ بچے نوجوان بچیاں ہماری مہم انتحابی میں شامل تھے۔انہوںنے کہاکہ یہ بچے کہتے تھے ہم نے نیا اور خوشحال پاکستان بنانا ہے،ہم بچوں اور نوجوانوں سے اپنے عہد کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں