موٹروے پولیس نے مندرہ کے قریب قومی شاہراہ پر خواتین اور تین بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 18 ستمبر 2020 14:45

موٹروے پولیس نے مندرہ کے قریب قومی شاہراہ پر خواتین اور تین بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) موٹروے پولیس نے مندرہ کے قریب قومی شاہراہ پر خواتین اور تین بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ موٹر وے پولیس افسران نے شور سن ٹیکسی کا پیچھا کیا جس میں سے خواتین اور بچوں کی مدد کیلئے چیخیں اور آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ موٹر وے پولیس نے فوراً ٹیکسی کو روک لیا۔

(جاری ہے)

ٹیکسی میں موجود دو افراد بچوں اور خواتین کو نا معلوم مقام کی طرف اغواء کرکے لے جا رہے تھے۔

موٹر وے پولیس نے دونوں اغوا کاروں سہیل ادریس اور شہزاد کو حراست میں لے کر تلاشی لی اور ان سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ خاتون نے موٹروے پولیس کا بر وقت کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اغواء کاروں کو اسلحہ سمیت مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں