سپریم کورٹ،اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:58

سپریم کورٹ،اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے عدالت عظمی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم نے چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو گیس کیوں فراہم نہیں کی جارہی گیس اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جن کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کنکشنز نہیں لگ سکے، اب ہمارے پاس فنڈز دستیاب ہیں، اتنے فنڈز ہمارے پاس آچکے ہیں کہ تمام سیکٹرز میں گیس کنکشنز فراہم کریں گے۔ عدالت عظمی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ سیکٹر آئی الیون کے رہائشی عبدالرشید نے گیس کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں