حال ہی میں صحافی ابصار عالم، بلال فاروقی اور اسد طور کے خلاف غداری کے مقدمات باعث تشویشاور میڈیا کا گلا گھونٹنے کا نیا حربہ ہے، نفیسہ شاہ

سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آتی ہی انتقامی کارروائیاں کر کے اپوزیشن کو خاموش کرانے کی ناکام کوشش کے بعد اب میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش میں مصروف ہے، بیان

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:34

حال ہی میں صحافی ابصار عالم، بلال فاروقی اور اسد طور کے خلاف غداری کے مقدمات باعث تشویشاور میڈیا کا گلا گھونٹنے کا نیا حربہ ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ملک میں صحافیوں کیخلاف غداری کے مقدمات کے اندراج معاملے پر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حال ہی میں صحافی ابصار عالم، بلال فاروقی اور اسد طور کے خلاف غداری کے مقدمات باعث تشویشناور میڈیا کا گلا گھونٹنے کا نیا حربہ ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ صحافیوں کے خلاف غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جیسے اقدامات دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آتی ہی انتقامی کارروائیاں کر کے اپوزیشن کو خاموش کرانے کی ناکام کوشش کے بعد اب میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے حملوں، اغوان اور تشدد کے بعد اب غداری کے مقدمات کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈا گیا ہے، حکومت تنقید کرنے والوں کے خلاف غداری کے سرٹیفکیٹ جبکہ اصل آئین شکن اور غداروں کا تحفظ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم بھی پاکستان میں صحافیوں کے قتل اور صحافیوں کو مختلف نوعیت کے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے، ایچ آر سی پی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کم ہو رہی ہے،پیپلزپارٹی آزاد میڈیا اور آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑتی رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں