بجلی و گیس کی پائیدار اور سستی فراہمی معاشی و اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے،

اس سلسلہ میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اظہارخیال

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:53

بجلی و گیس کی پائیدار اور سستی فراہمی معاشی و اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدام سے توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر ہو گی، بجلی و گیس کی پائیدار، سستی فراہمی معاشی و اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے، اس سلسلہ میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد توانائی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کئے، کنٹریکٹ سٹرکچر کو تبدیل کرنے سے بجلی سستی ہوگی۔ کابینہ توانائی کمیٹی نے کہا کہ سٹرکچر کی تبدیلی سے سرکلر ڈیٹ میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی۔ کابینہ کمیٹی کا گیس سیل معاہدوں کے تحت 66 فیصد کا ٹیک یا پے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ جنوری 2022ء سے ٹیک یا پے کا 66 فیصد ہٹا دیا جائے گا۔ گیس کمپنیاں اضافی گیس دیگر صارفین کو فروخت کرسکیں گی۔پٹرولیم ڈویژن گیس کے شعبے میں لاگت کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں