وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:53

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی مجموعی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد قاسم، سیکرٹری منصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلوچستان میں جاری توانائی کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسد عمر نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے صارفین کے لئے بجلی کی فراہمی میں بہتری ہو گی، منصوبوں کے عملدرآمد میں تیزی لائی جائے اور پاور ڈویژن بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بجلی تک رسائی بڑھانے کی تجاویز کو بھی حتمی شکل دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں