چیئرمین بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،

متعلقہ اداروں کو لاپتہ افراد کے غائب ہونے کی وجوہات سے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:53

چیئرمین بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے متعلقہ اداروں کو لاپتہ افراد کے غائب ہونے کی وجوہات سے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اور چیئرمین کمیٹی بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی صدارت میں ہوا۔

وزیر قانون کمیٹی کے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیٹی کو دیئے گئے اختیار پر عملدرآمد کیلئے اس میں شرکت کریں تاکہ لاپتہ افراد کے پیچھے غائب ہونے کی وجوہات اور ان واقعات کی روک تھام سے متعلق تجاویز پیش کی جا سکیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی سیّدہ شفق ہاشمی، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد عامر ذوالفقار، آئی ایس آئی، آئی بی اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فروغ نسیم نے اجلاس کے دوران پولیس حکام سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری اور سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر بھی موجود تھے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں