اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو مبینہ زیادتی کیس میں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملزم نے مبینہ طور پر عقاصمہ نامی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:01

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو مبینہ زیادتی کیس میں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) صائمہ ریپ کیس میں افسوسناک پہلو سامنے آگیا ،پیپلز پارٹی کے طاقتور لیڈر ناصر بنگو، جنہوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر صائمہ نامی خاتون کی مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر آبروریزی کی تھی، نے متاثرہ خاتون کی آواز دبانے لیے جرائم پیشہ افراد کی خدمات حاصل کر لیں، صائمہ پر صلح لیے شدید دبائو ڈالاجارہے دوسری صورت میں اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

اسلام آباد پولیس بھی مبینہ طور پر بااثر ملزمان ساتھ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نے مبینہ طور پر ملزم کو فائدے دینے لیے زنا کی دفعہ 376 کو زنا بالرضاء 496-b میں تبدیل کرنے کی دھمکی دی ہے ۔کیس کی ایف آئی آر نمبر 384/20 u / s 109 ، 376/34 پی پی سی ، پی ایس کراچی کمپنی تھانہ میں درج ہے ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء اسلام آباد پولیس ملزم ناصر بنگو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کمپنی ملک امان نے کیس کی سماعت کی۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون مدعی صائمہ بی بی اپنے وکیل اور 15/20 سپورٹرز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم کے 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جسے جج نے قبول کرلیا گیا ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے 02 اکتوبر 2020 کو ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی۔ یادرہے صائمہ بی بی نامی خاتون نے ناصر خان بنگو نامی شخص کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں ایف آئی آر درج کروائی اور اس پر اچھی ملازمت کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں