اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے، ڈاکٹر شہباز گل

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:06

اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے،  ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے اور بھاشن دے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں