بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیدیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کیلئے ایک بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے جیالے گھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں