نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے،مصطفی نوا ز کھوکھر

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے،مصطفی نوا ز کھوکھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا ہوا تھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں