ْ حکومت مخالف اے پی سی ، مریم نواز رات مری میں قیام کرینگی ،کل اے پی سی میں شرکت کرینگی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

ْ حکومت مخالف اے پی سی ، مریم نواز رات مری میں قیام کرینگی ،کل اے پی سی میں شرکت کرینگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اے پی سی میں مریم نواز کی شرکت کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، رات مری میں قیام ہوگا، کل اتوار کی صبح مری سے اپوزیشن لیڈر کی رائشگاہ منسٹر انکلیو اسلام آباد آئیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نائب صدر مریم نواز وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی قیادت میں مقامی ہوٹل روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات کیساتھ اے پی سی میں شریک ہورہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں