صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکمانستان کے صدر گربنگلی بردی محمدوفکی ٹیلیفون پر بات چیت ،

پاکستان ترکمانستان تعلقات ، ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے اور ٹی اے پی پاور ٹرانسمیشن لائن کے بارے میں تبادلہ خیال

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:24

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکمانستان کے صدر گربنگلی بردی محمدوفکی ٹیلیفون پر بات چیت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکمانستان کے صدر گربنگلی بردی محمدوف نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔ اس دوران دونوں رہنمائوں میں پاکستان ترکمانستان تعلقات ، ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے اور ٹی اے پی پاور ٹرانسمیشن لائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترکمانستان کے صدر سے بات کر کے نہایت مسرت ہوئی اور ہم نے باکو میں ہونے والی دوستانہ گفتگو کو آگے بڑھایا ، صدر مملکت نے کہا کہ ترکمانستان کے صدر نے مجھے یاد دلایا کہ ہم دونوں پیشے کے اعتبار ڈینٹیسٹ ہیں اور یہ کہ ہمارے عہدے کے آخری چار حر وف ڈینٹ ہمارے پیشے کی طرف اشارہ کرتے ہیں ان سے بہت نیتجہ خیز گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں