وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی صلاحیتوں کے ساتھ ابھرے گا،وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:05

وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی صلاحیتوں کے ساتھ ابھرے گا،وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی صلاحیتوں کے ساتھ ابھرے گا، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران میں دو خاصیتیں ایسی ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ بحرانوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انکی دوسری صلاحیت آگے بڑھنا اور جدوجہد ترک نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ساکھ کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اور یہی ساکھ انہیں مشکل فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو دوسرے نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں