پاکستان نیول فارمز کی تعمیرات روکنے کے حکم امتناع میں 26 ستمبر تک توسیع

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:06

پاکستان نیول فارمز کی تعمیرات روکنے کے حکم امتناع میں 26 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نیول فارمز کی تعمیرات روکنے کے حکم امتناع میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی چیئرمین سی ڈی اے کو عدالتی حکم امتناع پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے روال جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب سیل کرنے کے حکم میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ۔

چیئر مین سی ڈی اے کوہدایت کی گئی کہ آپ اپنی ٹیم بھیج کر چیک کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے بیان حلفی جمع کرائیں۔عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیسز کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا ۔کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتہ 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں