نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر اے پی سی سے خطاب کریں اور عدالتوں میں اپنے خلاف بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں،

حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خوفزدہ نہیں ہے، سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:43

نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر اے پی سی سے خطاب کریں اور عدالتوں میں اپنے خلاف بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کریں اور عدالتوں میں اپنے خلاف بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں، حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خوفزدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مفادات اور مقاصد ایک ہیں، یہ لوگ اکٹھے ہی اچھے لگتے ہیں، یہ صرف اور صرف اپنے بدعنوان قائدین کو احتساب سے بچانے اور این آر او لینے کے متلاشی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی میں ناکام ہونے کے بعد اب یہ اے پی سی کا ڈرامہ رچانے جا رہے ہیں، اپوزیشن پہلے بھی کئی بار اے پی سی کر چکی ہے، اب بھی کرے عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدالت جب نواز شریف کو بلاتی ہے تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں اور اب وہ اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کیلئے فٹ ہو گئے ہیں، وہ سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں چاہیے کہ واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں