حکومت سے کہیں ’گھبرانا‘ نہیں ہے ، شیری رحمان کا مشورہ

وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے باعث دباؤمیں ہے ، میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 ستمبر 2020 12:32

حکومت سے کہیں ’گھبرانا‘ نہیں ہے ، شیری رحمان کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کو نہ ’گھبرانے‘ کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی خودماری ہے ، وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے باعث دباؤمیں ہے ، تاہم حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی ہورہی ہے ، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ویڈیولنک کےذریعےلندن سے شرکت کریں گے جبکہ کراچی سے آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں ہوگی ، آج فرق یہ ہے کہ ایکشن پلان مجموعی طورپر بنایا جائے گا ، اے پی سی کے بعد میڈیا کو ایکشن پلان سے آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی ، ‌حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ، 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، اے پی سی کا اپوزیشن کے اتحاد میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اے پی سی شرکاء کے سامنےمشترکہ موثر جدوجہد کے لئے حکومت مخالف اتحاد کی تجویز رکھی جائے گی جبکہ اے پی سی میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں، ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ، اسلام آباد میں ہونے والی اس اے پی سی کی پیپلزپارٹی میزبانی کرے گی . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی میں 11 جماعتوں کے وفود شرکت کریں گے ، اے پی سی میں حکومت کی2 سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی ، اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیےمسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت شہبازشریف کریں گے ، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ محمود خان اچکزئی ، اسفند یار ولی خان ، آفتاب شیرپاوٴ بھی خطاب کریں گے ، اے پی سی میں جے یو آئی ف کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اے پی سی میں شریک ہوں گے ۔

دوسری طرف جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں