اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل ‘بلاول بھٹو شرکت کے لیے پہنچ گئے

اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں بھی ہوگی‘آصف زرداری ویڈیولنک سے شرکت کریں گے.شیری رحمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 20 ستمبر 2020 13:10

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل ‘بلاول بھٹو شرکت کے لیے پہنچ گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2020ء) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کچھ دیر بعد شروع ہوگی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ( ن) کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ممکنہ طورپر ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے. پاکستان پیپلزپارٹی اے پی سی کی میزبانی کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی پہنچ گئے ہیں سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کریں گے نون لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کے بارے میں مشاورت جاری ہے.

(جاری ہے)

شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا وفد اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ گیا ہے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یوآئی کا وفد بھی اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ چکا ہے جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں. مسلم لیگ( ن) کے وفد میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور امیرمقام بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے‘باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے.

مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پیپلزپارٹی کے وفد نے نون لیگی راہنماﺅں سے ملاقات بھی کی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی. مسلم لیگ (ن) کے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے‘نیشنل پارٹی بلوچستان کا وفدڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں شریک ہوگا‘پی کے میپ کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اے پی سی میں شریک ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شریک ہوگا.

قومی وطن پارٹی کا وفد آفتاب احمد شیر پاﺅ کی قیادت میں شریک ہوگا جماعت اہلحدیث کا وفد سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شرکت کرے گا جے یو پی کا وفد شاہ اویس نورانی اور بی این پی عوامی کا وفد اسرار اللہ زہری کی قیادت میں شریک ہوگا. ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں بھی ہوگی‘شیری رحمان نے کہا کہ کراچی سے آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی.

پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے آغاز میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف ابتدائی کلمات ادا کریں گے جو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے سوشل میڈیا آفیشل اکاﺅنٹس پر براہ راست نشر ہوں گے. شیری رحمان نے بتایا کہ حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅمیں ہے حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں انہوں نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی خود ماری ہے‘آج ایکشن پلان مجموعی طو پر بنایا جائے گا اور اے پی سی کے بعد میڈیا کو ایکشن پلان سے آگاہ کیا جائے گا.

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کی جواب دہی کیلئے متحد ہیں سلیکٹڈ تجربے کے دوسال پاکستان اور عوام کیلئے تباہی اور بربادی ثابت ہوئے سلیکٹڈ تجربے کے منفی نتائج جمہوریت ، معیشت اور خارجہ پالیسی پڑے ہم جمہوریت کیلئے متحد ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں